لیبیا : مسلح دہشت گردوں کا حملہ ،گیارہ افراد ہلاک ، متعدد زخمی لیبیا میں مسلح دہشت گردوں کے حملے میں گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
یورپی یونین کی جانب سے ایران پر پابندیاں روس نے کہا ہے کہ اسے یورپی یونین کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں کے حوالے سے شدید اعتراضات ہیں۔
امریکہ میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ بنگلہ دیشی نوجوان گرفتار امریکی سیکیورٹی ادارے فیڈرل بیورو انویسٹی گیشن نے بنگلہ دیشی نوجوان کو فیڈرل ریزرو کی عمارت پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
کویت: پہلی ایشیائی تعاون تنظیم ڈائیلاگ کانفرنس کا اعلامیہ افغانستان، تاجکستان اور ایران کے درمیان کویت میں جاری پہلی ایشیائی تعاون تنظیم ڈائیلاگ کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ تینوں ممالک نے معاشی ترقی، تجارت اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکہ, فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت میں رکاوٹ: محمود عباس امریکہ فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت کے حصول کی کوشش کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے سے گریز کرے، محمود عباس.
مشرق وسطیٰ پر سکیورٹی کونسل اجلاس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عرب ریاستوں کے ایک گروپ نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز اُٹھائی ہے۔
براک اوباما ، مٹ رومنی مباحثے امریکی صدر براک اوباما اور ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مباحثے میں ٹیکس، معیشت اور خارجہ پالیسی پر بحث کی۔
صدر زرداری کی ایران ، آذر بائیجان اور ترکی کے صدور سے ملاقات صدر آصف علی زرداری نے ایران، آذربائیجان اور ترکی کے صدور سے ملاقات کی اور گیس پائپ لائین سمیت دو طرفہ علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا