افغانستان، تاجکستان اور ایران کے درمیان کویت میں جاری پہلی ایشیائی تعاون تنظیم ڈائیلاگ کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ تینوں ممالک نے معاشی ترقی، تجارت اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
پہلی ایشیائی تعاون ڈائیلاگ کانفرنس کا انعقاد کویتی دارالحکومت میں ہوا۔ کانفرنس میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد، افغان صدر حامد کرزئی اور تاجکستان کے صدر نے شرکت کی۔ تینوں ممالک کے صدور نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے دستیاب موقعوں سے فائدہ اٹھایا جائے گا جو کہ سہ فریقی تجارت، عوامی سطح پرروابط کو فروغ دیکر معاشی اور اقتصادی ترقی کے لئے مل کر کام کیا جائیگا۔ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے ایشیاء کے غیر عرب ممالک کی بہبود و ترقی کے پروگرام کیلئے دوارب امریکی ڈالرز جمع کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ کویت کی جانب سے تیس کروڑ امریکی ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔