براک اوباما ، مٹ رومنی مباحثے

امریکی صدر براک اوباما اور ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مباحثے میں ٹیکس، معیشت اور خارجہ پالیسی پر بحث کی۔

نیو یارک میں ہونے والے اس مباحثے میں اوباما نے جارحانہ انداز اپنایا۔ ۔تاہم ان کے حریف مٹ رومنی بھی ڈٹے رہے اور اوباما پر جھوٹے وعدے کرنے اور ناقص کارکردگی کے الزامات عائد کیے۔ مباحثے کے آغاز پر اوباما نے گاڑیوں کی صنعت کے حوالے سے رومنی پر الزام لگایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ڈیٹروئٹ دیوالیہ ہو جائے۔ تاہم رومنی نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس منصوبے کے حمایتی ہیں کہ بارہ ملین مزید نوکریاں پیدا ہوں۔ رومنی نے کہا کہ اوباما کے دورِ اقتدار میں ایندھن کی قیمتیں دو گنا ہو گئی ہیں۔ ۔یہ دونوں صدارتی امیدوار بائیس اکتوبر کو تیسرے اور آخری مباحثے میں مدِمقابل ہوں گے جو فلوریڈا میں ہو گا۔اس مباحثے سے قبل گیلپ پول کے مطابق مٹ رومنی کو اوباما پر چار پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

install suchtv android app on google app store