امریکی سیکیورٹی ادارے فیڈرل بیورو انویسٹی گیشن نے بنگلہ دیشی نوجوان کو فیڈرل ریزرو کی عمارت پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق ملزم اکیس سالہ قاضی محمد رضوان الاحسن نفیس نے بدھ کے روز دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی فیڈرل ریزرو کی عمارت کے باہر پارک کر کے اسے اڑانے کی کوشش کی تھی۔ وہ  جنوری دو ہزار بارہ میں امریکہ میں داخل ہوا اور وہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے کی منصوبہ بندی رکھتا تھا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق گرفتار ہونے والے نفیس کا تعلق القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔