امریکہ فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت کے حصول کی کوشش کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے سے گریز کرے، محمود عباس.
رملہ (آن لائن)فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کی اقوام متحدہ میں رکنیت کے حصول کی کوشش میں رکاوٹیں حائل کرنے سے گریز کرے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدر کے قریبی ساتھی نے میر حماد نے بتایا کہ محمود عباس نے اپنے امریکی ہم منصب باراک اوباما کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واشنگٹن اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے لئے رائے شماری کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے سے گریز کرے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اس معاملے کو کسی کے سیاسی مقاصد کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیگا۔۔۔