اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عرب ریاستوں کے ایک گروپ نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز اُٹھائی ہے۔
مشرق وسطیٰ کے حوالے سے سکیورٹی کونسل کا سہ ماہی اجلاس نیویارک میں ہوا، اقوام متحدہ میں مصر کے نمائندے ابوعمار احمد بن خلیل نے عرب ریاستوں کے ایک گروپ کی تحریر پڑھ کر سنائی جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں میں قبضے، ناکہ بندی، بمباری اور ماورائے قانون ہلاکتیں بند کرے، بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت ناقابل برداشت ہوچکی ہے، عرب ریاستوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اسرائیل کو جارحیت سے روکے۔