حزب اللہ نے یورپی یونین کی جانب سے ایرانی نشریاتی اداروں کی نشریات بند کرنے کا جواب دے دیا ، یوٹیلسیٹ نامی یورپین سیٹیلائیٹ کی نشریات کو بند کردیا گیا۔
افغان صدر حامد کرزئی نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کو پاکستان اور افغان عوام کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ کہتے ہیں ملالہ پر حملہ شرمناک اور غیرانسانی عمل ہے۔
افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے صوبہ ہلمند، پکتیا، قندہار اور کپیسا میں آپریشن کے دوران چوبیس گھنٹوں میں دو طالبان کوہلاک اور نو کوگرفتار کرلیاہے۔