یورپی یونین کی جانب سے ایران پر پابندیاں

روس نے کہا ہے کہ اسے یورپی یونین کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں کے حوالے سے شدید اعتراضات ہیں۔

روس کے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین پابندیاں لگانے سے چھ سپر پاورز اور ایران کے درمیان ان کے جوہری معاملہ پر مذاکراتی عمل کو کمزور کررہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیاں بے معنی اور ناقابل قبول ہیں اس کے باوجود بھی کوشش ہوگی کہ ایران کو مذاکرات کے لئے تیار کیا جائے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یک طرفہ پابندیاں ناقابل قبول ہیں اور یہ پابندیاں چھ عالمی طاقتوں کی اتحاد پر کاری ضرب ہے۔ یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں میں تیل و گیس کی کمپنیاں اور اور مرکزی بینک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store