صدر آصف علی زرداری نے ایران، آذربائیجان اور ترکی کے صدور سے ملاقات کی اور گیس پائپ لائین سمیت دو طرفہ علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
باکو میں صدر زرداری نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں صدور نے منصوبے کی جلد از جلد تکمیل پر اتفاق کیا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان ریل اور سڑک منصوبوں پر بھی کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ، آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کے دوران صدر زرداری کا کہنا تھا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کو مزید فعال اور موثر بنانا ہوگا پاکستان خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا جبکہ آذر بائیجان کے صدر نے کہا کہ پاکستان سے قریبی تعلقات کو فروغ دے کر اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے ۔ باکو میں میزبان صدر سے ملاقات کے بعد صدر زرداری نے ترکی  کے وزیراعظم رجب طیب اردگان سے ملاقات میں شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔ گولہ باری جیسے واقعات افسوسناک ہیں ۔ اس موقع پر ترک وزیراعظم نے کہا کہ ہم شام سمیت کسی ملک سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔