ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر تیز بارش متوقع ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اگلے ہفتے کیلئےممکنہ موسمی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں آج (منگل)سے 8 اگست تک شدید بارشوں کاامکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ادارے کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ…
ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اتوار کی رات اسلام آباد میں مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ کراچی میں بھی کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی دیکھی گئی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون کی چھٹی لہر کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، مون سون سسٹم میں کل سے مغربی ہواؤں کی شمولیت متوقع ہے، جس کے نتیجے میں 4 سے 7 اگست کے دوران پنجاب کے…
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے لیے اہم موسمی انتباہ جاری کیا ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ 1 سے 3 گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے 5 اگست سےصوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔