محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود اور مرطوب رہے گا، جبکہ کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں مون سون کا نیا اسپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔ شدید بارشوں کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی اور شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ، مون سون کا نیا سپیل اٹھائیس سے اکتیس جولائی تک ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے، ندی نالوں میں طغیانی اور شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں مزید دس افراد جاں بحق ہو گئے۔ این ڈی ایم اے نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج مزید موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث سیدپور ویلج میں برساتی نالے بپھر پڑے اور گاڑیاں بھی نالے میں بہنے لگیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق، آج پنجاب کے کئی اضلاع میں مون سون کی بارشیں متوقع ہیں۔ مون سون کا چوتھا مرحلہ 25 جولائی تک جاری رہے گا، جو پہلے کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ شدت کا حامل ہے۔