ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر تیز بارش متوقع ہے۔
اسی طرح کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے، تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکاہے۔