ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ادارے کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

کئی مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے، خصوصاً اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات،گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، پشاور، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، نوشہرہ، مالاکنڈ، صوابی، مردان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی،کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت اور ٹانک میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

ژوب، بارکھان، خضدار اور مو سیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ دوسری جانب دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store