مون سون کا نیا سپیل 5 اگست سے شروع ہو گا، الرٹ جاری

مون سون کا نیا سپیل 5 اگست سے شروع ہو گا، الرٹ جاری فائل فوٹو مون سون کا نیا سپیل 5 اگست سے شروع ہو گا، الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے 5 اگست سےصوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کیا جس میں مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اور اوکاڑہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے سول ڈیفنس، ریسکیو و متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظرمتعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store