لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں گزشتہ چار روز سے چھائی دھند کی شدت کم ہو گئی .محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی۔
گلگت بلتستان ،مالاکنڈ ،شمالی بلوچستان اور آزادکشمیر میں شدید ٹھنڈ ہے۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے۔ کئی مقامات پر راستوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔