کندھ کوٹ میں خسرہ کی وباء سنگین صورت اختیار کرگئی اس مہلک بیماری سےاب تک مرنے والے بچوں کی تعداداڑسٹھ ہوگئی ہے۔
کندھ کوٹ کےعلاقے گڈو میں خسرہ کی وباء سے رواں ماہ ہلاک بچوں کی تعداد تشویشناک صورتحال اختیارکرگئی ہے۔ وفاقی وزیرمیر ہزارخان بجارانی نے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ کشمور کو ضلع بھرمیں فوری طبی کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے تاہم محکمہ صحت نے برائے نام کیمپ قائم کئے جہاں ڈاکٹر بھی موجود نہیں جس سے متاثرین پریشان ہیں