گلگت بلتستان ،مالاکنڈ ،شمالی بلوچستان اور آزادکشمیر میں شدید ٹھنڈ ہے۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے۔ کئی مقامات پر راستوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
گلگت بلتستان میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے جس سے نلوں اور سڑکوں کے کنارے پڑا پانی بھی جم گیا ہے۔بالائی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کی برفباری کے بعد اب بھی کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بدستور بند ہیں۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسم سرد ہے،گیس نایاب ہونے سے جلانے کی لکڑی کی قمیت میں اضافے نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔ شمالی بلوچستان کے علاقوں اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں کے پہاڑوں میں برف ہی برف ہے۔ قبائلی علاقوں وزیرستان اور کرم ایجنسی میں لوگ سردموسم میں آگ پر ہاتھ تاپتے نظر آتے ہیں۔