گوجرانوالہ: کھانسی کا شربت پینے سے 5 افراد جاں بحق

Gujranwala syrup issue Gujranwala syrup issue

 گوجرانوالہ میں کھانسی کا شربت پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔

دو روز قبل گوجرانوالہ اور ڈسکہ میں  زہر یلا شربت پینے  پر اسپتال پہنچنے والے بارہ میں سے پانچ افراد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے جبکہ دو کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا جو وہاں پر پہنچتے ہی چل بسے، ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر ماہ جبیں کے مطابق دو روز قبل گوجرانوالہ اور ڈسکہ میں کھانسی کے مرض میں مبتلا سات افراد کو تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جن میں سے پانچ جانبر نہ ہوسکے جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ کھانسی کا شربت پینے کے ساتھ ہی مریض کو قے آئی اور حالت غیر ہوگئی جبکہ دوسری جانب ای ڈی او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ شربت نشہ آور ہے اور اسے نشہ کرنے کے لئے استعمال کیا گیا جبکہ شربت کی زیادہ مقدار استعمال کرنے سے مریض کی حالت خراب ہوجاتی ہے

install suchtv android app on google app store