ملک بھر میں موسم خشک اور سرد ہے۔ اسکردو میں آج تیسرے دن بھی درجہ حرارت منفی پندرہ سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔
گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔اسکردو اور گردنواح میں شدید سردی کی وجہ سے نلوں اور چھوٹے چشموں میں پانی جم جاتا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مالاکنڈ ، ہزارہ اور دیگر علاقوں میں سردی کی وجہ سے گرم مشروبات کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ شمالی بلوچستان،کرم ایجنسی اوروزیرستان کے پہاڑوں پر برف جمی ہوئی ہے اور ان علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔