بھارتی ایک سو بیس سال کی جواں ہمت بڑھیا

بھا رتی ریاست تامل ناڈو کی خاتون ایک سو بیس سال کی عمر میں بھی مکمل متحر ک اور چا ق چو بند ہے اور گھر کے سارے کام اپنے ہاتھوں سے ہی سر انجا م دیتی ہے۔

بڑھاپے کے باعث سومائکا نامی اس خاتون کی کمر جُھک چکی ہے لیکن ہمت آج بھی توا ناہے۔ ایک سو بیس سال کی عمر میں بھی ان کی نظر اتنی تیز ہے کہ وہ نہ صرف چاول چن لیتی ہے بلکہ روزانہ اخبار کا مطالعہ بھی کر تی ہے۔

معمر لیکن دل سے جوان یہ خا تون حا لاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے اور دن بھر کی تھکان اتارنے کے لیے ٹی وی بھی دیکھنا پسند کر تی ہے۔ یہ جواں ہمت بڑھیا ان افراد کے لیے ایک مثال ہے جو بڑھتی عمر کے ساتھ خود کو بستر تک محدود کر لیتے ہیں اور مختلف بیما ریوں کے شکارہو جا تے ہیں۔

install suchtv android app on google app store