تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں

غزہ: اسرائیل کی سیز فائر کے باوجود امدادی سامان پر پابندیاں

اسرائیلی فوج سیز فائر کے باوجود غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، امداد میں یہ رکاوٹیں سیز فائر کے دو ہفتے بعد بھی جاری ہیں، جس کے باعث غزہ میں بھوک و پیاس کا بحران برقرار ہے۔

بنگلہ دیش میں جبری گمشدگی کیس، عدالت نے 15 اعلیٰ فوجی افسران کو گرفتار کرلیا

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بدھ کو 15 اعلیٰ فوجی افسران کو پولیس کی حراست میں دے دیا، ان پر سابقہ حکومت کا تختہ الٹنے کا موجب بننے والی 2024 کی بغاوت کے دوران جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

روس یوکرین جنگ: امریکا نے دو بڑی روسی تیل کمپنیوں پر پابندیاں لگا دی

امریکا نے روس پر پر نئی پابندیاں عائد کردیں، ٹرمپ حکومت نے واضح کیاکہ روس پر پابندیوں کا مقصد صدر پیوٹن پر جنگ بندی کےلیے دباؤ ڈالنا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو سیکرٹری جنرل کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے…

اگر ایران پر حملہ ہوا تو جہنم کے دروازے کھول دیں گے، سربراہ پاسداران انقلاب

سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاکپور نے ایران کی خودمختاری پر میلی آنکھ اٹھانے والوں کو سخت و شاندار جواب کی وارننگ دے دی۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل پاکپور نے عراق کے قومی سلامتی مشیر قاسم الاعرجی سے ملاقات کے دوران کہا…

برطانوی فوجی غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل میں تعینات کر دیے گئے

امریکہ کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل بھیج دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، برطانوی فوج کے ایک سینئر کمانڈر اور چند فوجیوں کو امریکی درخواست پر غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

پاکستان سے کسی قسم کی کوئی جنگ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھارتی…
صفحہ 5 کا 3074