ٹرمپ کے ایران پر حملے کے خواب ادھورے رہیں گے، آیت اللہ خامنہ ای

ٹرمپ کے ایران پر حملے کے خواب ادھورے رہیں گے، آیت اللہ خامنہ ای فائل فوٹو ٹرمپ کے ایران پر حملے کے خواب ادھورے رہیں گے، آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے خواب دیکھتے رہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کیا امریکی صدر کو حق حاصل ہے کہ وہ دوسرے ملک کو بتائیں کہ اسے جوہری صنعت رکھنی چاہیے یا نہیں؟ ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا ٹرمپ ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے خواب دیکھتے رہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں ایرانی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ ہو جاتا ہے تو یہ بہت اچھا ہو گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی۔ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا ٹرمپ خود کو سوداگر کہتے ہیں، معاہدہ دباؤ کے تحت ہو اور نتیجہ پہلے سے طے شدہ ہو تو وہ معاہدہ نہیں بلکہ زبردستی اور دھونس ہے۔

install suchtv android app on google app store