برطانوی فوجی غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل میں تعینات کر دیے گئے

امریکہ کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل بھیج دیا گیا ہے فائل فوٹو امریکہ کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل بھیج دیا گیا ہے

امریکہ کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل بھیج دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، برطانوی فوج کے ایک سینئر کمانڈر اور چند فوجیوں کو امریکی درخواست پر غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے پیر کو لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کے دوران اس تعیناتی کی تصدیق کی اور کہا کہ برطانوی فورسز اپنی مہارت اور تجربے کے ذریعے خطے میں طویل المدتی امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

جان ہیلی نے بتایا کہ ایک برطانوی اعلیٰ افسر کو امریکی کمانڈر کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، جو ایک سول-ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر چلائیں گے۔

اس مرکز میں مصر، قطر، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے شامل ہونے کی بھی توقع ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ کی نئی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر نے ایک ہفتہ قبل کہا تھا کہ ان کا اسرائیل میں فوجی بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

install suchtv android app on google app store