اسرائیلی فوج سیز فائر کے باوجود غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، امداد میں یہ رکاوٹیں سیز فائر کے دو ہفتے بعد بھی جاری ہیں، جس کے باعث غزہ میں بھوک و پیاس کا بحران برقرار ہے۔
عالمی ادارہ صحت سمیت 41 تنظیموں نے کہا ہے کہ اسرائیل قحط زدہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کو دانستہ طور پر روک رہا ہے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ 11 ہزار حاملہ خواتین سمیت غزہ کی ایک چوتھائی آبادی بھوک سے متاثر ہے، اور غذائی قلت کے اثرات آنے والی نسلوں تک محسوس کیے جائیں گے۔