اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ نئے غیر مستقل ارکان کا انتخاب کرلیا گیا جن میں آسٹریا ، روانڈا ، جنوبی کوریا ، ارجنٹینا اور لکسمبرگ شامل ہیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نئے ارکان بھارت ، کولمبیا ، جرمنی ، پرتگال اور جنوبی افریقہ کی جگہ لیں گے۔ نومنتخب رکن ممالک یکم جولائی دو ہزار تیرہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ہر ایک نئے رکن ملک کو ایک سو ترانوے ممالک پر مشتمل جنرل اسمبلی میں منتخب ہونے کے لئے ایک سو انتیس ووٹوں کی ضرورت تھی جن میں روانڈا نے ایک سو اڑتالیس ، آسٹریا نے ایک سو چالیس ، ارجنٹینا نے ایک سو بیاسی ، جنوبی کوریا نے ایک سو انچاس اور لیگزمبرگ نے ایک سو اکتیس ووٹ حاصل کئے۔ غیر مستقل ارکان کے باقی پانچ ارکان ممالک میں پاکستان ، آذربائیجان ، گوٹے مالا ، مراکو اور ٹوگو شامل ہیں جنکی مدت رکنیت دسمبر دو ہزار تیرہ میں ختم ہوگی۔