برطانیہ میں انسانی سمگلنگ کے نتیجے میں لائے جانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ

برطانیہ میں تازہ حکومتی اندازوں کے مطابق ملک میں انسانی سمگلنگ کے نتیجے میں لائے جانے والے افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے  مطابق گزشتہ برس حکام کو 946 ایسے افراد کے بارے میں پتہ چلا تھا جبکہ 2010 میں یہ تعداد 710 تھی۔گروپ کا کہنا ہے کہ چین، ویتنام، نائجیریا اور مشرقی یورپ کے علاقوں کےگروپ انسانی سمگلنگ کے سلسلے میں برطانیہ کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔اس وقت برطانیہ میں ہر برس سمگل کیے جانے والے افراد کی تعداد کے بارے میں کوئی حتمی سرکاری اعدادوشمار میسر نہیں تاہم گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران ان واقعات کی نشاندہی کے لیے قائم سرکاری ادارے کو 1000 کے قریب افراد کا پتہ چلا جن میں سے 712 بالغ اور 234 نابالغ تھے۔2010 میں جن واقعات کو رپورٹ کیا گیا ان میں سے 524 افراد بالغ اور 186 نابالغ تھے۔رپورٹ میں اعضاء کی غیرقانونی خریدو فروخت کے لیے بھی انسانی سمگلنگ کا ذکر ہے جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ لائے جانے والے بچوں سے بھیک منگوانے کے علاوہ انہیں جرائم کی دنیا میں دھکیل دیا جاتا ہے۔بچوں کو استحصال سے بچانے کے برطانوی مرکز کے اندازوں کے مطابق ہر برس برطانیہ میں 300 انسانی سمگلروں کا نشانہ بنتے ہیں۔ان میں سے اکثریت ایک بہتر زندگی کا خواب دیکھتی ہوئی برطانیہ آتی ہے‘۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں اس مذموم کاروبار میں 92گروہ ملوث ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر برطانیہ سمگل کیے جانے والے سب سے زیادہ افراد کا تعلق نائجیریا سے ہے جبکہ یورپی ممالک میں رومانیہ اس فہرست میں سب سے اوپر ہے۔انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے برطانیہ میں مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں سرحد پر تعینات عملے، پولیس اور طبی عملے کی ایسے افراد کی بہتر نشاندہی ان کی مدد اور تحفظ کی تربیت بھی شامل ہے۔برطانیہ کے وزیر برائے امیگریشن مارک ہارپر کے مطابق انسانی سمگلنگ ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کا حل کوئی ’جادوئی گولی‘ نہیں بلکہ اس سے نمٹنے کے لیے حکومتوں اور اداروں کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

برطانیہ :انسانی سمگلنگ کے نتیجے میں لائے جانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ
گزشتہ برس 946 ایسے افراد برطانیہ میں داخل ہوئے
ان میں سے 712 بالغ اور 234 نابالغ تھے
2010 میں یہ تعداد 710 تھی
ان میں سے 524 افراد بالغ اور 186 نابالغ تھے
چین، ویتنام، نائجیریا اور مشرقی یورپ کے علاقوں کےگروپ برطانیہ کے لیے بڑا خطرہ
برطانیہ لائے جانے والے بچوں سے بھیک منگوانے کے علاوہ انہیں جرائم کی دنیا میں دھکیل دیا جاتا ہے
ہر برس برطانیہ میں 300 بچے انسانی سمگلروں کا نشانہ بنتے ہیں
برطانیہ میں اس مذموم کاروبار میں 92گروہ ملوث
عالمی سطح پر برطانیہ سمگل کیے جانے والے سب سے زیادہ افراد کا تعلق نائجیریا سے ہے
انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے سرحد پر تعینات عملے کی تربیت کی جا رہی ہے

install suchtv android app on google app store