حزب اللہ نے یورپی سیٹیلائیٹ کی نشریات بند کردیں

حزب اللہ نے یورپی یونین کی جانب سے ایرانی نشریاتی اداروں کی نشریات بند کرنے کا جواب دے دیا ، یوٹیلسیٹ نامی یورپین سیٹیلائیٹ کی نشریات کو بند کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کی میڈیا دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے یک طرفہ فیصلے انہیں سچ نشر کرنے سے روک نہیں سکتے اور انہیں اپنی نشریات بحال کرنے کے لئے جلد نئی پلیٹ فام مل جائے گا۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ نوبل انعام یافتہ یورپی یونین کی جانب سے دباو میں آنے کے بعد یوٹیلسیٹ نے ایران کے نو ٹی وی او ریڈیو چینلز کی نشریات کو بند کردیا ہے ، بیان میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ امن کا نوبل انعام یافتہ آزادی اظہار رائے کے تمام قانونی حقوق غصب کرنے کا مرتکب ہورہا ہے اور ایران کے نشریاتی اداروں کو بند کرنے کا انکا فیصلہ آزادئ اظہار رائے کا گلا گھونٹنے کے برابر ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق بیان میں حزب اللہ نے نشریات کی بندش کا شکار ہونے والے اداروں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے اور یوٹیلسیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

install suchtv android app on google app store