ایکواڈور میں انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک شخص کو بارہ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے
انسانی سمگلنگ میں ملوث جوزوسکوئز کو اگست میں جنوب مغربی ایکواڈور میں گرفتار کیا گیا تھا ،کنارا صوبے کے پراسیکیوٹررومیوگریٹے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اسے آٹھ ہزارسات سو ساٹھ ڈالر جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے ۔میکسیکو کے شمال مشرقی صوبہ تمولیپس میں تیئس اگست دو ہزار دس کو ہونیوالے اس قتل عام میں بچ جانیوالے ایک شخص نے بتایا کہ اس المناک دورے کا اہتمام ایکواڈور کے باشندے وسکوئز نے کیا تھا ۔اس قتل عام میں مجموعی طور پر لاطینی امریکہ کے بہترتارکین وطن ہلاک کردیئے گئے تھے۔میکسیکو کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ قتل عام منشیات کی سمگلنگ کے ایک طاقتور گروپ زیتاس کی طرف سے کیا گیا کیونکہ تارکین وطن نے اس گروہ میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا ۔