افغان صدر حامد کرزئی نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کو پاکستان اور افغان عوام کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ کہتے ہیں ملالہ پر حملہ شرمناک اور غیرانسانی عمل ہے۔
افغان صدر نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے نام ایک خط تحریر کیا ہے جس میں ملالہ پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی شرمناک اور غیرانسانی عمل قرار دیا۔ خط میں حامد کرزئی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو خطرہ قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ دونوں ممالک کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے لڑنے کیلئے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں دہشت گرد نئی نسلوں کو جہالت کے اندھیرے میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ خط میں افغان صدر نے ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔