اپر اورکزئی کے علاقے ماموزئی اور خادیزئی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں اٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آپریشن میں دہشت گردوں کے متعدد مشتبہ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔
امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان مارک گراس مین نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور حنا ربانی کھر سے ملاقات کی ہے، امریکی نمائندے کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے۔
امریکا میں ری پبلکن صدارتی امیدوار مِٹ رومنی نے کہا ہے کہ باراک اوباما کے پاس ایسا کوئی ایجنڈا نہیں، جس کی بنیاد پر وہ دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہو سکیں۔