یمن: امریکی ڈرون حملہ, القاعدہ کے کم ازکم نو مشتبہ ارکان مارے گئے

یمن کے جنوبی شہر جار کے قریب ڈرون حملے میں القاعدہ کے کم ازکم نو مشتبہ ارکان مارے گئے.

میڈیا سے گفتگو سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز علی الصبح ایک امریکی ڈرون طیارے نے شمال مغربی جار میں القاعدہ ارکان کے ایک گروہ پر راکٹ مارے جس سے تمام ارکان مارے گئے “انہوں نے مزید بتایاکہ اب تک نو لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ رہنما نادر الشدادی سمیت متعدد ارکان کی شناخت ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store