ایران نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کرلیا جائے تو عالمی برادری سے مذاکرات کامیاب ہوسکتے ہیں.
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ فریدون عباسی نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کیا جائے تو گروپ پانچ ممالک اور جرمنی سے جوہری توانائی کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ ایران ، عالمی برادری کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا اور اپنے جوہری پروگرام سمیت تمام مسائل مذاکرات کی میز پر حل کرنے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کیلئے ہے اور ہم اپنے اس حق سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے۔