افغانستان: بم دھماکوں اور ٹریفک حادثے

افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے اور ٹریفک حادثے میں کم از کم بائیس شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

ٹریفک حادثہ افغان صوبے موزچویان اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس آئل ٹرک سے ٹکرا گئی جس سےسات افغان شہری جاں بحق جبکہ چھبیس زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور اور چھ سپورٹس مین بھی شامل تھے۔ صوبائی ہیلتھ آفیسر نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث کئی لاشیں جل گئیں۔ دوسری جانب شمالی صوبہ بلغ میں طالبان کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں پندرہ شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے

install suchtv android app on google app store