اپراورکزئی ایجنسی،سیکیورٹی فورسزکاآپریشن8 دہشتگردہلاک،متعددٹھکانےتباہ

اپر اورکزئی کے علاقے ماموزئی اور خادیزئی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں اٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آپریشن میں دہشت گردوں کے متعدد مشتبہ  ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

سیکیورٹی  فورسز کا ماموزئی اور خادیزئی میں آپریشن جاری ہے۔ تازہ جھڑپ میں اٹھ شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح سیکورٹی فورسز کو علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے اٹھ دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے۔

install suchtv android app on google app store