لبنان میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دس ہو گئی ہے ، ملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دس ہو گئی ہے۔جس میں سینئر سیکیورٹی آفیسروسام الحسام بھی شامل ہیں جب کہ نوے افراد زخمی ہو گئے ہیں۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف داخلی سیکیورٹی فورسز کی انفارمیشن برانچ کے سربراہ ،وسام الحسام کا قافلہ تھا۔لبنانی حکومت نے آج ملک میں یوم سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔دھماکے کی اقوام متحدہ اور عرب لیگ نے مذمت کی ہے۔