امریکا میں ری پبلکن صدارتی امیدوار مِٹ رومنی نے کہا ہے کہ باراک اوباما کے پاس ایسا کوئی ایجنڈا نہیں، جس کی بنیاد پر وہ دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہو سکیں۔
فلوریڈا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں رومنی نے کہا کہ اوباما کی انتخابی مہم ’کم اہم حملوں اور بے وقوفی پر مبنی لفظوں کے کھیل تک محدود‘ ہو کر رہ گئی ہے۔ ان کے پاس ایسا کوئی ایجنڈا نہیں، جس کی بنیاد پر وہ دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہو سکیں۔ مٹ رومنی اور باراک اوباما آئندہ ماہ کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے دو مباحثوں میں شریک ہو چکے ہیں۔ ان کے درمیان آخری مباحثہ پیر کو خارجہ پالیسی کے موضوع پر فلوریڈا میں ہو گا۔ دونوں صدارتی امیدوار برتری ثابت کرنے کیلئے ایک دوسرے کو سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔