محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔گلگت بلتستان میں غذر استور،دیامر اور ہنزہ نگر میں ٹھنڈی ہواوٴں نے موسم کوسخت سرد کردیاہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، گلگت ،اسکردو ،استور ،دیامر ،ہنزہ نگر اور دیگر بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی دیکھی گئی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، شمالی علاقہ جات اور پنجاب میں مخلتف شہروں میں بارش جبکہ سوات، ناران کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔
نومبر کا آغاز ہوتے ہی دھندلےخنک موسم نے پورے ملک کو اپنے حصار میں جکڑ لیا ہے، بادلوں کی آمداور ٹھنڈی ہواوں نے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے وہیں جاڑے کی حسین رت نے ماحول کو بھی خوشگوار بنا دیا ہے،