اسلام آباد: ملک بھر میں موسم خشک رہے گا، مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

ملک بھر میں موسم خشک رہے گا ملک بھر میں موسم خشک رہے گا

ملک بھر میں موسم خشک ہے، مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی۔ بالائی علاقوں میں سردی بڑھتے ہی موسمی امراض بھی پھیلنے لگے ہیں۔

گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ نگر، استور،غذر اور دیامر میں گزشتہ روز کی ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ، سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گلے میں درد ، نزلہ زکام اور بخار تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی طورپر ابر آلود رہنے اور بارش کی توقع ہے۔

install suchtv android app on google app store