اسلام آباد، راولپنڈی سمیت شمالی علاقوں، پنجاب میں مزید بارش کا امکان

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت شمالی علاقوں، پنجاب میں مزید بارش کا امکان اسلام آباد، راولپنڈی سمیت شمالی علاقوں، پنجاب میں مزید بارش کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، شمالی علاقہ جات اور پنجاب میں مخلتف شہروں میں بارش جبکہ سوات، ناران کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک دو روز کے دوران ملک میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گذشتہ شب اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا، وادی سوات، ناران اور ملحقہ بالائی علاقوں سمیت آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری جبکہ باجوڑ ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں بارش نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹون کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، پشاور، ساہیوال ،کوہاٹ، بنوں، مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر ، گلگت بلتستان، کوئٹہ، ڑوب ،قلات ڈویژن، ڈی آئی خان، ڈیرہ غازیخان اور ملتان ڈویژن میں بارش ہوئی اور مزید بارش کا بھی امکان ہے،

install suchtv android app on google app store