لاہور جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور موٹروے کئی مقامات پر بند ہے۔ ملتان میں دھند میں کچھ کمی ہوگئی۔
پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کے باعث حادثات میں اضافہ ہوگیا، مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں نو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شدید دھند کے باعث موٹر سائیکل سوار کھڑے ٹرک سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے نتیجے میں نوجوان موقع…
پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں. دھند کے باعث ملتان اور لاہور ایئرپورٹس عارضی طور پر بند کرکے تمام پروازوں کی آمد ورفت منسوخ کردی گئی.
ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما اور دسمبر کی پہلی برفباری نے فطری حُسن کے دلفریب مناظر کو جاذبیت بخش دی ہے۔ اہل علاقہ نے آج پہلی برفباری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے موسم سرما کو خوش آمدید کہا۔
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج گلگت بلتستان،کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور قبائلی علاقوں کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
موسم خزاں کے شروع ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں پت جھڑ کا سماں ہے، لیکن ضلع ہنزہ نگر میں خزاں کا دلفریب موسم اس سرد رت کی رنگینیوں کو ذوفشاں کررہا ہے۔ زمیں پر جابجا سنہری پتوں کی چادر بچھ گئی ہے۔
آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی، مالاکنڈ ہزارہ، پشاور ڈویژن اور گلگت، بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔