ملک بھر میں سردی کی دستک ، شہری گھروں میں دبک گئے

سردی کی دستک سردی کی دستک

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، گلگت ،اسکردو ،استور ،دیامر ،ہنزہ نگر اور دیگر بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی دیکھی گئی 

شدید سردی کی لہر نے شمالی علاقوں کا رخ کر لیا، برف باری اور ٹھنڈی ہواوٴں نے درجہ حرارت کو کافی حد تک گرا دیا ہے ، اسکردو اور استور میں درجہ حرارت منفی پانچ تک گر گیا ہے جبکہ ہنزہ میں درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں بھی سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں بھی سردی نے زور پکڑنا شروع کردیا ہے۔ ،قلات میں درجہ حرارت منفی تین تک گرگیا ہے، زلزلہ زدگان زدہ علاقے میں شدید سردی سے زلزلہ متاثرین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، خیبر پختونخوا ،پنجاب اور سندھ میں بھی جاڑے کی دستک سن کر شہری گھروں میں دبک گئے ہیں، 

install suchtv android app on google app store