ہنزہ نگر: خزاں کا دلفریب موسم سرد رت کی رنگینیوں کو ذوفشاں کرنے میں مصروف

ہنزہ نگر ہنزہ نگر

موسم خزاں کے شروع ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں پت جھڑ کا سماں ہے، لیکن ضلع ہنزہ نگر میں خزاں کا دلفریب موسم اس سرد رت کی رنگینیوں کو ذوفشاں کررہا ہے۔ زمیں پر جابجا سنہری پتوں کی چادر بچھ گئی ہے۔

دنیا کے متعدد ممالک کی طرح پاکستان کا شمار ان خوش قسمت ممالک میں ہوتا ہے۔ جہاں سال کے چاروں موسم اپنی بھرپور آّب وتاب کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔ خصوصاً بیس ستمبر سے یکم دسمبر تک ہنزہ نگر میں موسمِ خزاں کے دلفریب رنگ اپنے عروج پر ہوتے ہیں۔ اس ضلع میں نباتات کی کثرت ہونے کے سبب موسمِ بہار اور خِزاں دونوں ہی نمایاں نظر آتے ہیں۔ کوئل، فاختہ اور چڑیا جو بہار میں ان علاقوں میں اپنے گھونسلے بناتے ہیں۔ موسمِ خِزاں شروع ہوتے ہی یہاں سے ہجرت کر جاتے ہیں۔ مختلف سائز و شکل کے ہرے پتے اپنے اوپر زرد بنفشی سرمئی رنگ چڑھا لیتے درختوں سے جدا ہو کر زمیں پر بچھ جاتے ہیں، اسی وجہ سے مقامی لوگ اسے جدائی کا موسم بھی کہتے ہیں۔ آنکھوں کو خیرہ کرنے والے اس رنگین موسم کو مقامی لوگ پسند کریں یا نہ کریں، لیکن دیگر ممالک اور علاقوں کے افراد کےلئے یہ ایک فرحت بخش اور ناقابل فراموش تفریحی منظر ہوتا ہے۔ اور شاعر و ادیب پت جھڑ کے اس منظر کو اپنی نظروں کی استراعت کا ذریعہ بنانے کےلئے شاعری و نثر کی زینت بناتے ہیں۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store