شدید دھند کے باعث ملتان اورلاہور ائیرپورٹ بند، پروازیں منسوخ

دھند دھند

پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں. دھند کے باعث ملتان اور لاہور ایئرپورٹس عارضی طور پر بند کرکے تمام پروازوں کی آمد ورفت منسوخ کردی گئی.

پنجاب مین شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ رات دھند کے باعث حد بصارت چند میٹر تک محدود ہو کر رہ گئی۔ شدید دھند کے باعث پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئر لائنز کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا. ملتان اور لاہور ائرپورٹس کو ہرقسم کی پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا اور رات کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث حدنگاہ پانچ سو میٹر ہوگئی جبکہ لینڈنگ کے لئے کم از کم بارہ سو میٹر درکار ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دن قریباً گیارہ بجے کے بعد فلائٹ شیڈول بحال ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب شدید دُھند کے باعث موٹروے کو بھی مختلف مقامات پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ فیصل آباد پنڈی بھٹیاں سیکشن، خانقاہ ڈوگراں، کالا شاہ کاکو، سیال موڑ، لودھراں اور کسووال سے موٹروے بند کردیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس گاڑیوں کو موٹروے پر سفر کرنے سے روک رہی ہے جبکہ پہلے سے موجود گاڑیوں کو رفتار آہستہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موٹروے کے علاوہ جی ٹی روڈ پر بھی مختلف مقامات شدید دھند ہے جبکہ ریل گاڑیوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store