آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی، مالاکنڈ ہزارہ، پشاور ڈویژن اور گلگت، بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
مینگورہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ روز بارش کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔ مالم جبہ اور کالام سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے پہاڑوں برفباری کے بعد وادیوں کے حسن میں مزید نکھارآگیا۔ خوبصورت وادیوں کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاحوں نے سوات کا رخ کرلیا ہے۔ سندھ، پنجاب، بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصے بھی سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی قلات میں رہی جہاں پارہ منفی چار تک گر گیا جبکہ اسکردو اور استور میں درجہٴ حرارت منفی تین ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔