موسم سرما کی پہلی بوچھاڑ پڑتے ہی خُنک موسم نے ایک بار پھر رنگ دکھانا شروع کر دئیے ہیں۔ سال نو کی پہلی بوندا باندی نے کہیں شدید دھند کے ڈیرے ڈال لئیے ہیں اور کہیں چمکتی دھوپ ہدت برسا رہی ہے۔
ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ آئندہ دو روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی دھند کا راج ہے
اسلام آباد،مری، گلیات اور پنجاب کے بیشترعلاقوں میں آج شدید دھند کا راج ہے،جبکہ مری ،گلیات ،اسلام آباد،پشاور، مالاکنڈ،ہزارہ اور بلتستان ڈویژن میں بارش اور پہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے
سال دو ہزار تیرہ کی آخری صبح کا سورج طلوع ہوگیا لیکن اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں سال کے آخری سورج کی کرنوں کو بادلوں نے زمین پر اترنے سے روکھے ہوا ہے.
کراچی میں سردی کی لہر برقرار درجہ حرارت سرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی جارہا ہے. شہر قائد میں موسم سرد جس کے باعث سردی کی شدت میں کچھ اضافہ ہوا ہے تیز ہواوں کے چلنے کے سبب فضا میں گردوغبار بھی اڑتی رہی.