ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج گلگت بلتستان،کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور قبائلی علاقوں کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

چترال میں سب ڈویژن مستوج اور گرم چشمہ میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، جس کے بعد سرد ی بڑھ گئی ہے۔ دیامر کے پہاڑی علاقوں بابو سر، نانگا پربت، نیاٹ ویلی اور داریل تانگی میں برفباری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے بالائی پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم ابرآلود ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں بھی سردی بڑھتی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کے علاوہ کشمیر، مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن اور گلگت، بلتستان اور قبائلی علاقہ جات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store