دھند سےپنجاب میں حادثات کے باعث آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے،حادثات میں دس افراد زخمی ہوئے
پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے،دھند کے باعث لاہور میں ڈیفنس گھوڑا چوک پرکاراور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں کار سوار خواتین مشعل اور منیزہ جبکہ موٹر سائیکل سوار غلام نبی اور طارق محمود شامل ہیں۔ لیہ میں فتح پور کروڑ روڈ پربھی دھند کے باعث کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ مین ایک شخص زخمی بھی ہوا۔منڈی شاہ جیونہ چنڈ پل کے قریب موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میںموٹر سائیکل سوار بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے،دھند کے باعث خانیوال میں اڈا مہر کے قریب مسافر بس الٹ گئی ،حادثہ میں نو افراد زخمی ہو گئے۔حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا