سرما کی پہلی رم جھم کے بعد موسم نکھر گیا

موسم سرما کی پہلی بوچھاڑ پڑتے ہی خُنک موسم نے ایک بار پھر رنگ دکھانا شروع کر دئیے ہیں۔ سال نو کی پہلی بوندا باندی نے کہیں شدید دھند کے ڈیرے ڈال لئیے ہیں اور کہیں چمکتی دھوپ ہدت برسا رہی ہے۔

سردیوں کی پہلی رم جھم نے جہاں شہریوں کو گھروں میں محصور کر دیا وہیں شدید دھند کے بادلوں نے ایسے تیور دکھائے کہ ہاتھ سے ہاتھ نہ سجھائی دیا۔ خنکی اور ہلکی پھوار کے باعث جاڑے کی رت نے دانت بجا دئیے۔

پھر اچانک موسم نے تیور بدلے اور صبح سویرے کی ہلکی کرنوں میں ہدت محسوس ہونے لگی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے موسم نے نکھر نکھرے نیلے آسمان کو خوش آمدید کہا اور کچھ ہی لمحوں میں یوں محسوس ہونے لگا کہ جیسے سردیاں الوداع کہ رہی ہیں۔

کہر کی شدت کم ہوئی توبوٹے پھول کھلکھلائے اور شہریوں نے سردیوں کی دھوپ کا مزا لینے کے لئیے صحت افزا مقامات کا رخ کر لیا۔۔۔کالی گھٹاووں نےملک کے دیگرعلاقوں میں اپنی چھیڑ چھاڑ جاری رکھی ہوئی ہے۔۔۔۔صبحیں خاصی خنک اور دھند کی لپیٹ میں جبکہ برف باری نے ہر شے ڈھانپ رکھی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اس موسم سرما تیس فیصد کم بارشوں کی پیشن گوئی کی جو کہ گزشتہ 50 سالوں کے مقابلے میں کم ترین شرح ہے۔ بارشیں نہ ہونے اورپانی کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے گندم اور ربی کی فصلیں بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store