ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

مطلع ابر آلود مطلع ابر آلود

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے وقت شدید  دھند چھائی رہنے کا امکان ہے،آزاد کشمیر اور بلتستان کے سوا ملک کے دیگر حصوں میں موسم بدستور سرد اور خشک رہے گا،بلوچستان کے اکثر و بیشتر علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں ،وادی کوئٹہ میں صبح ہلکی برف باری ہوئی،وادی کوئٹہ میں آج بھی مطلع ابر آلودہے،جبکہ شمالی بلوچستان میں یخ بستہ ہواوٴں کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں، ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی توقع ہےجبکہ گذشتہ روز گلگت بلتستان ، کشمیر اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی،جس سے موسم مزید سرد ہو گیا، سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی12 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا

install suchtv android app on google app store