ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، پہاڑوں پر برفباری

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی

ہلکی بوندا باندی اور کہیں تیز بارش پہاڑوں پر ہوئی برفباری میدانی علاقوں میں دھند کا راج اور کہیں پر چلتی ٹھنڈی ہوائیں جی ہاں سردیوں کے موسم میں یہ باتیں تو سننے کو ملیں گی ہی محکمہ موسمیات نے تو آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں سمیت مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی کردی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مزید تین دن شدید سردی پڑے گی۔ گلگت بلتستان اورغذر میں ہلکی برفباری جبکہ اپر اور لوئر دیر میں بارش کے بعدسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے

ملکہ کوہسارمری میں بھی وقفے وقفے سے بارش اوربرفباری ہورہی ہے۔ سیالکوٹ میں ہلکی بوندا باندی ہوئی پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا سلسلہ بر قرار ہے،،مظفر گڑھ،گوجرانوالہ اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ سندھ کے شہروں میں بھی سردی بڑھ گئی ،دھند نے سکھر کا رخ بھی کرلیا ہے۔بلوچستان کے بیشترعلاقے بھی سرد ہواوں کی لپیٹ میں ہیں۔درجہ حرارت کم ہوتے ہی کوئلہ اور جلانے والی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ خیبر پختونخوا میں سردی بڑھتے ہی شہریوں نے سوپ اور گرم غذاؤں کااستعمال بڑھا دیا ہے

install suchtv android app on google app store